گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کا اثر براہِ راست عوام تک پہنچنا چاہیے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں شہریوں کو ریلیف محسوس ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ سرکاری محکمے اور مقامی انتظامیہ مل کر اس مہم کو مؤثر بنائیں تاکہ وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پچھلے ڈھائی سال میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
لاہور، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جے یو آئی کا دھرنا
کل ہمارے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہو گی اور ضرورت پڑنے پرن لیگ ہمارے ساتھ ہو سکتی ہے اور پارلیمنٹ میں فیصلے عوامی مفاد کے مطابق ہونے چاہئیں اور سیاسی اختلافات عوام کے حق میں نہیں ہونے چاہئیں۔
فاٹا انضمام کے بعد صوبے کے اختیارات میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فاٹا انضمام سے پہلے زیادہ اختیارات گورنر خیبرپختونخوا کے پاس تھے، اب یہ اختیارات کم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرنا آسان نہیں اور کل ہمیں حکومت کے بل کو منظوری دینے کے لیے ووٹ دینا ہوگا۔
