لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا فراہم کیا جائے گا۔ جس سے عام شہریوں کو مہنگائی کے دوران نمایاں ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کی منتقلی اب بالکل مفت ہو گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اور عوام “مریم کو بتائیں” ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اور یہ پیکج عام آدمی کو ریلیف دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ، اختیار ولی خان
مزید برآں شہری ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے بھی ریلیف پیکج سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
