واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھول کر تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑے اور وقت میں ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں۔ ہم ایرانی تیل لے سکتے ہیں اور بڑا منافع بھی کما سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے خام تیل کا چشمہ ثابت ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں فراڈ بڑے پیمانے پر ہر جگہ پھیلا ہوا ہے۔ اور جے ڈی وینس امریکا میں فراڈ سے متعلق تحقیقات کے انچارج ہوں گے۔ جبکہ جے ڈی وینس بالخصوص ڈیموکریٹ ریاستوں پر نظر رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 14 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں میں ٹیکس دہندگان کے پیسے کی چوری میں کھلی چھوٹ ہے۔ کامیاب ہو گئے تو امریکی بجٹ متوازن کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ جبکہ لاس اینجلس میں چھاپے پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔
