اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی بھی متاثر ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ کسانوں اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کے لئے سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
لاہور، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جے یو آئی کا دھرنا
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اورحکومت اس کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ جنگی صورتحال برقرار رہی تو دنیا کو مزید سنگین معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے قومی مفاد میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو مضبوط بنانا ہوگا۔
