ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر کے وسط میں میزائل گرنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملے روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہا۔
ایران کی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرانے کا د عویٰ کیا ہے، اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب سمندر دشمن کا طیارہ مارگرایا، طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائل داغے گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی میں امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ کمانڈر کے مطابق دو امریکی کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے کیے گئے اور اس حوالے سے پہلے ہی دبئی میں اوریکل اور بحرین میں ایمیزون کو خبردار کر دیا گیا تھا۔
ایران فوری معاہدہ کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا سینٹر پر کسی بھی حملے کی خبر بے بنیاد اور غلط ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں تمام تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
