محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے اضلاع سوات، دیر اور چترال میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ادھر بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں اور بل بورڈز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ تیز بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار آہستہ رکھیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی و موٹرسائیکل سوار اپنی لین کی پابندی لازمی کریں، دوران سفر سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں، موٹرسائیکل سوار بائیں لین میں آہستہ چلیں۔
