حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
مٹی کا تیل 34 روپے 8 پیسےفی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 467 روپے 48 پیسےفی لیٹر ہو گئی۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے40 پیسےفی لیٹر تھی۔
