کراچی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو جہاز بحفاظت کراچی پورٹ پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام پرامید ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید جہاز بھی اسی راستے سے پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید 18 جہازوں کی آمد کو بھی یقینی بنا لیا ہے جو توانائی کی فراہمی میں اہم کردارادا کریں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
حکام کے مطابق ان جہازوں کی آمد سے ملک میں ایندھن کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور صنعتی و گھریلو شعبوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے سپلائی لائن بحال ہونا پاکستان کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جس سے معیشت پر دباؤ کم ہو سکتا ہے۔
