واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حالات مزید بگڑنے سے قبل فوری طور پر معاہدہ کر لے۔ بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا ایک اہم پل جو کرج اور تہران کو آپس میں ملاتا تھا وہ حملے میں تباہ ہو چکا ہے۔ اور اب دوبارہ قابل استعمال نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا
امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بہت دیر ہونے سے پہلے کوئی فیصلہ کرے۔ اس سے پہلے کہ ایران کا وہ سب کچھ ختم ہو جائے جو اب بھی ایک عظیم ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
