لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 19.2 اوورز میں 199 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔
کراچی کی جانب سے اعظم خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 74 رنزکی دھواں داراننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 50 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا نے 29 رنز کی اہم اننگز کھیلی، آخر میں عباس آفریدی نے ایک گیند پرچھکا لگا کرٹیم کو فتح دلائی۔
پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی
اس سے قبل راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
تاہم کراچی کے بولرز نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روک لیا۔ حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خوشدل شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
