تہران، ایرانی وزارتِ صحت اور وزارتِ خارجہ کے مطابق 28 فروری سے اب تک پورے ملک میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 2076 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 26,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام نے اس دوران 600 سے زائد اسکول اور تعلیمی ادارے بھی تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور انسانی جانوں اور تعلیم کے اداروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
ایران نے شمال مغرب میں اسرائیلی ڈرون تباہ کر دیا
حملوں کے اثرات ملک میں شدید بحران اور سماجی نقصان کا سبب بن رہے ہیں اور شہریوں میں خوف اور بے چینی پھیل گئی ہے۔
ایران نے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور عالمی سطح پر اپنی صورتحال اجاگر کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہیں۔
