لاہور، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ہفتے میں تین دن تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منطقی قرار دے دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہفتہ، جمعہ اور اتوار کی چھٹیوں سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی اور طلبہ کے نصاب کی تکمیل میں مشکلات پیدا ہوں گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پراس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے اورتعلیمی اداروں کے لیے قابلِ عمل شیڈول متعارف کرایا جائے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کو جمعہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت
دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو تعطیل ہوگی، یہ فیصلہ سرکاری اورنجی دونوں تعلیمی اداروں پرلاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک مقرر کیے گئے ہیں اس فیصلے پر نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔
