اسلام آباد: پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ جہاں 5 جی انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اب مسافر ایئرپورٹ پر تیز رفتار 5 جی انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جس کے ذریعے وہ بغیر رکاوٹ لائیو اسٹریمنگ، اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالز اور تیز براؤزنگ کر سکیں گے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں 5 جی سروس پہلے ہی فعال ہے۔ اور ٹرمینل کے اندر مکمل اور بہتر کوریج فراہم کرنے کے لیے تکنیکی کام جاری ہے۔ یہ اقدام بڑے ٹرانسپورٹ مراکز پر جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھا رہا ہے، خواجہ آصف
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ملک کے دیگر بڑے ایئرپورٹس پر بھی 5 جی سروس فراہم کی جائے گی۔
