لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی۔ تاکہ تعلیمی سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جمعہ کو آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون کو سراہا گیا۔
Schools, Colleges & Universities Are allowed to Take online Classes on Fridays. Your Patience & Support is Appreciated 🙏🇵🇰
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) April 2, 2026
محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ جس کے بعد تدریسی سرگرمیاں ہفتے میں چار دن جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے اور دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔
پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں ہر جمعہ کو چھٹی ہوگی….!!!!
اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ تک ہونگے….!!!! pic.twitter.com/ZHZzOdnJ5s— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) April 1, 2026
حکام کے مطابق آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبا کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ موجودہ صورتحال کے باوجود تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔
