پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مضبوط پوزیشن قائم کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے، جس میں حسن نواز سب سے نمایاں رہے اور 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں۔
کپتان سعود شکیل نے 42 رنز اور ٹام کرن نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو 183 تک پہنچایا۔ شاداب خان نے اسلام آباد کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دیے گئے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے صرف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لیے۔
آئی پی ایل میچ کے دوران شائقین آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
ٹیم کی فتح میں سمیر منہاس نے 83 رنز اور کپتان شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیلیں، جس سے ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن حاصل ہوئی، ڈیوون کانوی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کو صرف 10 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا، جس سے ان کی فتح واضح اور شاندار رہی۔ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز میں ابرا احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن دیگر کھلاڑی شاداب خان کی شاندار فارم کے سامنے قابو نہ پاسکے۔
