انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، شائقین کرکٹ آپس میں الجھ پڑے اور لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ واقعہ دہلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کھیل کے بجائے شائقین کی جھڑپ توجہ کا مرکز بن گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد کے درمیان تلخ کلامی نے شدت اختیار کی اور وہ ایک دوسرے پر مکے اور لاتوں سے حملہ آور ہو گئے۔
🚨 Army deployed in IPL matches to control fans
A few days ago phones were stolen and now fans are fighting among themselves even BSF army couldn’t stop them. #TATAIPL #LSKvsDC #KKRvsSRH pic.twitter.com/1779XhDGKk
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) April 2, 2026
واقعے کے بعد اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال کو قابو میں لایا گیا۔ لڑائی کے باعث میچ کا ماحول متاثر ہوا اور شائقین میں بے چینی دیکھی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد صارفین نے اس واقعے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کھیل دیکھنے آتے ہیں، نہ کہ ایسے مناظر کا سامنا کرنے کیلئے۔
واضح رہے کہ میچ میں دہلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی، تاہم یہ مقابلہ کھیل سے زیادہ اس ناخوشگوار واقعے کے باعث خبروں میں رہا۔
