ایران کا دارالحکومت تہران ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ولی عصر چوک پر ریلی کے شرکا نے ایرانی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ، ان کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر شکریہ پاکستان کے نعرے بھی درج تھے ۔
تہران کی ریلیوں میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے ، شہریوں نے انقلاب ایران کے حق میں بھی نعرے لگائے ۔
ریلی میں پاکستان شکریہ کے نعرے لگے، اس موقع پر ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔
