عالمی مارکیٹ میں چار دن قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد نرخ میں بڑی کمی ہو گئی۔
سونے کے نرخ میں 1.3 فیصد کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 4694 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کو امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب کو قرار دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ کے خطاب کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں پر بھی اثر پڑا ہے اور کاروبار میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے، دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان
عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں سونا 15300 روپے مہنگا ہوا تھا۔
