سعودی عرب کے شاہی خاندان کی معزز رکن شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ العبدالرحمان آل سعود انتقال کر گئیں، سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی گئی۔
بیان کے مطابق مرحومہ شہزادہ محمد بن سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ تھیں اور شاہی خاندان میں ان کا ایک نمایاں مقام تھا۔
ان کے انتقال پر سعودی عرب میں غم کی فضا پائی جا رہی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سعودی شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا، اہم شخصیت کا انتقال
سعودی شاہی دیوان کے مطابق شہزادی الجوہرا کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات عصر کی نماز کے بعد ریاض کی معروف امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
مرحومہ کی خدمات اور خاندانی حیثیت کے باعث ان کا انتقال سعودی معاشرے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
