ہنگری میں یوئیفا یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ میچ سے قبل بوسنیا کے انڈر 21 کھلاڑیوں نے اسرائیل کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، جس نے کھیل کے آغاز سے قبل کشیدگی پیدا کر دی۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میچ سے قبل پیش آیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان رسمی سلام کے موقع پر تنازعہ پیدا ہو گیا۔
میچ کے دوران کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ 0-0 کی اسکور لائن پرختم ہوا۔
The Bosnia under-21 national football team players refused to shake hands with their Israeli counterparts before their Euro qualifying match. pic.twitter.com/v2JHAPY7YT
— Press TV 🔻 (@PressTV) April 1, 2026
پی ایس ایل 11، حیدر آباد کی جارحانہ بیٹنگ، ملتان کو بڑا ہدف دے دیا
اس واقعے نے یوئیفا اور کھیل کے شائقین کے درمیان بحث کو جنم دیا کہ کھیل میں سیاسی تنازعات کیسے اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق بوسنیا کے کھلاڑیوں کے اس اقدام نے بین الاقوامی سطح پر کھیل اور سیاسی حساسیت کے تعلق پر ایک بار پھر توجہ مبذول کر دی ہے۔
کھیل کے دوران کھلاڑیوں نے مکمل فوکس برقرار رکھا، تاہم ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے میچ کے ماحول کو شروع سے ہی غیر معمولی بنا دیا۔
