اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ جس میں پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو جو غلطی سے بارڈر کراس کر گئے زبردستی اپنی فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس سلسلے میں لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی قیدی بشمول کشمیری بھارتی جیلوں میں موجود ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے جیلوں سے نکال کر اکٹھا کر رہی ہے۔ اور قید چند بھارتی شہریوں کو بھی اس سازش میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بھارت کا مقصد بظاہر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ تخلیق کرنا اور سفارتی محاذ پر اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی حصہ لیا۔ تاہم دنیا بھارت کے اس گھسے پٹے بیانیے اور جھوٹ پر پہلے ہی تنقید کر چکی ہے اور اس کا اثر محدود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کا ایران جنگ کا حصہ بننے سے انکار
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت نے ابھی تک الزامات کے شواہد فراہم نہیں کیے۔ اور نہ یہ واضح کیا کہ اس میں کون لوگ ملوث تھے۔ بھارت کا یہ پروپیگنڈہ بھی بری طرح سے ناکام ہو گا۔
