لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ نوٹس بورڈ کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس میں کھلاڑی سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ معاملے کا جائزہ لیا جا سکے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کا مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہدف دے دیا
اس حوالے سے کرکٹ حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ڈسپلن اور کنٹریکٹ کی پاسداری ہرکھلاڑی کیلئے لازمی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پرقواعد کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
ماہرین کے مطابق نسیم شاہ جیسے اہم فاسٹ بالرکے خلاف کارروائی ٹیم ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لئے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس کے اثرات آئندہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے رویے پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
