اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف آج رات 9 بجے قوم سے براہِ راست خطاب کریں گے۔
یہ خطاب ملکی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی کے اہم امور پر عوام کو آگاہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے پیغام میں حکومت کی حالیہ کاوشوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے، خطاب کے دوران ممکنہ طور پر موجودہ معاشی صورتحال، عالمی تعلقات اور داخلی چیلنجز پر بھی بات کی جائے گی۔
وزیراعظم اور کویت کے ولی عہد کا رابطہ، حملوں کی مذمت اور یکجہتی کا اظہار
ٹی وی چینلز اور دیگر الیکٹرانک میڈیا پر رات 9 بجے سے براہِ راست نشر ہونے والا یہ خطاب تمام شہریوں کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گا اور ملکی صورتحال کے بارے میں براہِ راست وزیراعظم کا پیغام سننے کا موقع مہیا کرے گا۔
