لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں شائقین کی دلچسپی اپنی عروج پر ہے۔
کنگز کی جانب سے کپتان ڈیویڈ وارنر نے 22 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ معین علی نے 29 گیندوں میں 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بیٹسمین میں ساعد بیگ 30 رنز اور سلمان آغا 22 رنز کے ساتھ شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے اسپتال میں کامیاب سرجری
گلیڈی ایٹرز کے لیے احمد دانیال نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ الزارری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 182 رنز کا ہدف حاصل کرنا باقی ہے۔
