مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ذوالقرنین سکندر کے درمیان جاری لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی۔
رجب بٹ جو ان دنوں اپنی نجی زندگی اور قانونی مسائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اب اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ ایک نئے اور بڑے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ذوالقرنین سکندر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے سپانسرز ڈھونڈنے میں انہوں نے اور کنول آفتاب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
شہرت کی خاطر اغوا کا ڈرامہ، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر گرفتار
ذوالقرنین نے ثبوت کے طور پر آڈیو ریکارڈنگز بھی جاری کیں اور رجب پر منافقت اور کنول آفتاب کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا، جنہیں وہ کبھی اپنی بہن کہتے تھے۔
رجب بٹ نے ان الزامات کے جواب میں کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ذوالقرنین براہِ راست بات کریں گے، مگر انہوں نے وی لاگ کے ذریعے معاملہ بڑھایا۔
شائستہ لودھی کی عید تصاویر پر قیاس آرائیاں، شوہر کی غیر موجودگی نے بحث چھیڑ دی
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کنول کو ’آنٹی‘ کہا تو اس میں کچھ غلط نہیں، کیونکہ میں خود بھی ایک انکل ہوں ۔ کنول کو میرے خلاف سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیئں تھے اور نہ ہی ویمن کارڈ کھیلنا چاہیے تھا۔
رجب بٹ نے واضح کیا کہ وہ اس تنازع کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
