امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 اپریل 2026 تک وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں.
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ اقدام ایران حکومت کی درخواست پر کر رہے ہیں۔
ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو ممالک نےکوئی مدد نہیں کی، ٹرمپ
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت گذشتہ روز ختم ہو گئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کے برعکس یہ بات چیت عمدگی سے جاری ہے۔
