انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔
ٹی 20 کی باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ بھارتی باؤلر ورون چکرورتی دوسرے اور پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے بین ڈکٹ کا آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان
زمبانوے کے سکندر رضا بدستور ٹی 20 کے بہترین آل راؤنڈر ہیں ، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے اور پاکستان کے صائم ایوب کا تیسرا نمبر ہے۔
