متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہمیں ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست ممالک مسلسل رابطے میں ہیں، کچھ ممالک نے حقیقی حمایت فراہم کی جبکہ کچھ صرف بیانات تک محدود رہے۔
امریکا کیساتھ ابھی تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے، ایرانی سفیر
ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای نے مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ امارات کو ہتھیاروں اور فوج کے بجائے حمایت سے متعلق وضاحت کی ضرورت ہے۔
