ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان سے متعلق بھی جعلی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ غیر مصدقہ خبریں نشر کی جا رہی ہیں، جن سے عوام میں بے چینی پیدا ہو سکتی ہے۔
آسیہ اندرابی اور دیگر کو سزائیں قابل مذمت ، عالمی برادری نوٹس لے ، پاکستان
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں رازداری اور صوابدید انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ قیاس آرائیوں سے بچیں اور مستند معلومات کے لیے سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
