پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ کوئی شخص محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے۔
ریشم نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے محنت کے ساتھ ایک خودمختار زندگی گزار رہی ہیں، تاہم ان کی زندگی میں تاحال شادی کا مرحلہ نہیں آ سکا۔

بادشاہ نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے موجودہ دور میں رشتوں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شادی جیسے مضبوط بندھن بھی زیادہ دیر قائم نہیں رہتے، جو ایک قابلِ غور مسئلہ ہے۔
ریشم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شریکِ حیات کی تلاش میں ہیں جو نہ صرف ایک اچھا انسان ہو بلکہ ان کے فلاحی کاموں میں بھی ان کا ساتھ دے۔
ان کے مطابق وہ سماجی خدمات، خصوصاً لنگر اور دیگر فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، اور چاہتی ہیں کہ ان کا جیون ساتھی بھی اس مشن کا حصہ بنے۔
View this post on Instagram
راحت فتح علی خان اور بیٹے کو برطانوی پارلیمنٹ میں عالمی اعزاز سے نوازا گیا
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں وقتی شہرت کے لیے تعلقات قائم کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کے باعث وہ کسی بھی رشتے کے معاملے میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں۔
