لاہور ہائیکورٹ میں ہائی آکٹین کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لگژری گاڑیوں کے ہائی اوکٹین پرلیوی 100 روپے سے بڑھا کر300 روپے کر دی گئی۔
پیٹرول پر 127 روپے ،ڈیزل پرفی لیٹر 200 روپے سے زائدسبسڈی دی،مصدق ملک
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق نہیں، ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا فارمولا اور ٹیکسز کی تفصیلات طلب کرے، عدالت حکومت کو پیٹرولیم قیمتوں میں مزید خودساختہ اضافہ روکنے کا حکم دے۔
