وفاقی حکومت نے اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاکستانیوں کے لیے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب سے مزید ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیا گیا
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ، ایم ڈی او پی ایف، نادرا اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کیے جائینگے۔ اس سکیم سے 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔
