سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 16300 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، دو دن کے دوران سونا 31500 روپے مہنگا ہوا ہے۔
سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے آج فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 31 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ممکنہ جنگ بندی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 152 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4565 ڈالر ہو گئی ہے، ملک میں چاندی کی قیمت 370 روپے بڑھ کر 7824روپے تولہ ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
