پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے مطابق اب تک تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے معاہدے کی خواہش سے متعلق بیان درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے امید ہے کہ جاری تنازع کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
امریکا ناقابل بھروسہ ، کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، ایرانی وزارت خارجہ
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایک ایکس پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026
ان کی اس پوسٹ کو ایرانی سفیر کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری پوسٹ کیا تھا۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں غلط معلومات اور غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سفارت کاری اور مذاکرات کے معاملات میں احتیاط اور رازداری ضروری ہوتی ہے۔
ترجمان نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور کسی بھی حتمی پیش رفت یا فیصلے کے لیے سرکاری اعلان کا انتظار کیا جائے۔
