ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل ہو گئی ہے۔
جس کے تحت 7 پنشن فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی نئے پنشن نظام پر منتقل ہو چکے ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کنٹری بیوشن پنشن نظام کے نفاذ سے حکومت پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ پنشن فنڈز لائسنس یافتہ فنڈ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے تاکہ شفافیت اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
ایس ای سی پی اس عمل میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے اور اسے ملک میں پنشن اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل مدتی مالی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
