بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی سے خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بادشاہ نے اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد ایشا ریکھی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس خوشی کے موقع کی جھلک اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اداکارہ کی والدہ پونم ریکھی نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

عید لباس پر تنقید، علی ظفر کا منفرد جواب سوشل میڈیا پر چھا گیا
شادی کی تقریب میں دونوں دلہا اور دلہن سادہ روایتی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئے۔ بادشاہ سبز کُرتے اور سنہری پگڑی میں ملبوس تھے، جبکہ ایشا ریکھی سرخ عروسی جوڑے اور روایتی زیورات میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
راحت فتح علی خان اور بیٹے کو برطانوی پارلیمنٹ میں عالمی اعزاز سے نوازا گیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں کے درمیان چند سال قبل علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے بعد گلوکار نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا ہے۔
