یونان کشتی حادثے کے مرکزی انسانی اسمگلر کو 19 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے انسانی اسمگلر پر 13 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ،اسپیشل جج سینٹرل سلمان گھمن نے فیصلہ سنایا۔
موریطانیہ کشتی حادثہ ، تارکین پر مزید پیسوں کیلئے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
عدالت کے اس فیصلے سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت پیغام گیا ہے اور مستقبل میں اس قسم کے جرائم پر قابو پانے کی کوششوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے ڈیڑھ سال قبل یونان کشتی حادثے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، مرنے والوں میں 40 پاکستانی بھی شامل تھے جبکہ 44 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا تھا۔
