لاہور ، محکمہ ہائی وے نے صوبے بھر کے تمام مینول ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا۔
اس کا مقصد اوورچارجنگ اور کرپشن کا خاتمہ اور ٹول وصولی کے نظام میں شفافیت لانا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ہائی وے کے 41 ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے گا جبکہ کیش کولیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا جائے گا۔
اجلاس میں ٹول پلازوں پر اوور چارجنگ کی شکایات پر فیلڈ افسران کی سرزنش بھی کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ اوور چارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں۔
ملک بھر میں آج سے بارش کے نئے سلسلے کا آغاز، برفباری اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان
مزید برآں عوامی سہولت کیلئے تمام ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت آئے، حکام کے مطابق ٹول پلازوں کے انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔
