لندن میں بین الاقوامی سطح پر معروف قوال اور صوفی موسیقار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، تقریب کا انعقاد برطانوی پارلیمنٹ میں کیا گیا، جہاں متعدد اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی اور راحت فتح علی خان اور شاہ زمان کی شاندار کارکردگی اور موسیقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس پروگرام کا اہتمام معروف پاکستانی‑بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
عید لباس پر تنقید، علی ظفر کا منفرد جواب سوشل میڈیا پر چھا گیا
اعزاز کی تقریب سے قبل راحت فتح علی اور شاہ زمان نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس دی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شاندار داد سے نوازا۔

اس موقع پر گلوکار نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں یہ اعزاز ان کے لیے ایک بہت بڑی عزت ہے اور یہ والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ایک نیا بنگالی سنگل بھی ریلیز کرنے والے ہیں، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کا آغاز کردیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یہ اعزاز راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کے بین الاقوامی موسیقی سفر میں ایک اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا ثبوت ہے۔
