ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامیت ہو گئیں، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایران کے تازہ حملوں میں بنی براک میں 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔
امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے، ایرانی فوج کا سخت جواب
خیبر شکن، ایماد اور سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز سے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ، حزب اللہ نے ایک گھنٹے میں 30 راکٹ داغ دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے،اسرائیلی حکام نے شہریوں کو بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔
