پاکستان نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دی جانے والی سزاؤں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کی سنگین خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لے۔
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم انتہائی تشویشناک ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان نے کہا کہ دہلی عدالت کا فیصلہ انصاف کی سنگین خلاف ورزی ہے، آسیہ اندرابی کشمیری عوام کی مؤثر آواز رہی ہیں ، اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے سیاسی مقدمات قائم کئے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں، اقوام متحدہ بھارت کے اقدامات کا محاسبہ کرے۔
