فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔
فلپائنی صدرنے اپنے بیان میں کہا کہ ایندھن تک یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، ایندھن کی بچت کیلئے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ اضافی ایندھن کیلئے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب سربراہ فلپائنی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ قوم کو فیول راشننگ کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔
امریکا نے ایران کو جنگ ختم کرنے کیلئے 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا، نیو یارک ٹائمز
واضح رہے کہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن اپنا 98 فیصد تیل خلیج سے درآمد کرتا ہے،ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جس کے باعث یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔
