پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر عید کے موقع پر اپنے منفرد طرزِ لباس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، جس پر انہوں نے نہایت نفیس مگر طنزیہ انداز میں ردِعمل دیا۔
رپورٹس کے مطابق علی ظفر نے عید کے دوران روایتی انداز سے ہٹ کر لباس کا انتخاب کیا، جس میں ایک موقع پر ہلکے رنگ کا قدرے شفاف کُرتا دھوتی طرز کے ملبوس کے ساتھ جبکہ ایک اور موقع پر اہلیہ کے ہم آہنگ لباس نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ تاہم، ان کے اس انداز کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کا آغاز کردیا

اس تنقید کے جواب میں علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نہایت شائستہ مگر طنزیہ لہجہ اختیار کرکے، انہوں نے “معذرت” کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے ہلکا کُرتا زیبِ تن کیا اور عید جیسے موقع پر روایتی لباس پہننے کی “جسارت” کی۔
انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کا یہ عمل گویا قومی و عالمی سطح کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، اور وہ آئندہ ایسی “غلطی” سے گریز کریں گے۔
ماہرہ خان کا کرش کون ہے؟ اداکارہ نے دلچسپ جواب دے دیا
View this post on Instagram
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کچھ افراد نے ان کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے تنقید کے مقابلے میں غیر سنجیدہ طرزِ عمل قرار دیا۔
