محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
آج سے ملک میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب میں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔
قصور، اوکاڑہ، نارووال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج اور کل تیزی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 سے 30 مارچ تک بارشوں میں شدت آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں برفباری اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے، عطاتارڑ
کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، سکھر، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں کل تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی ہے، کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانتی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
