امریکا اور اسرائیل کی ایران کیساتھ ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی
امریکی خام تیل 5.24 فیصد کمی کے ساتھ 87.51 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کمی، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی تھیں تاہم بعد میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
