انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
بین ڈکٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی کرکٹ پر توجہ دینے اور اپنا انگلینڈ کا کریئر بچانے کے لیے آئی پی ایل نہ کھیلے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کےتمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں میں نہیں آؤں گا۔
آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر31 سال کے پیش نظر ممکن ہے کہ میں دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا موقع نہ پا سکوں لیکن مستقبل میں اس امید کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 کے لیے دہلی کیپیٹلز کیساتھ اپنا معاہدہ واپس لے لیا ہے۔
معاہدے سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار، کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے
رپورٹ کے مطابق بین ڈکٹ کو پہلی بار آئی پی ایل کی کسی ٹیم نے منتخب کیا تھا، انہیں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر کی نیلامی میں 2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
