فیڈرل بورڈ نے ایران سمیت 4 ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ہونے والے امتحانات فی الحال روک دیے گئے ہیں جبکہ ان ممالک کے تعلیمی اداروں کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق بیرونِ ملک قائم دیگر تمام امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بیرونِ ملک امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیدا ہوتے ہیں تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیر تعلیم پنجاب
حکام کا کہنا ہے کہ اگر حالات معمول پر آ گئے تو باقی تمام پرچے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے۔
