وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
