امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران میں بہت اچھا کام کررہے ہیں،جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر تھے،جوبائیڈن کے دور میں جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی جنگی صلاحیت مکمل ختم کردی،ہم ایران میں مسلسل کامیابیاں حاصل کررہے ہیں،ایران کسی بھی قیمت پرمعاہدہ کرناچاہتا ہے،ہم نے ایران کی قیادت کوختم کردیا۔
دنیا کے لوگوں کے دل اسرائیل کے ساتھ نہیں، ایرانی صدر
ہم صحیح لوگوں سے بات کررہے ہیں وہ معاہدہ کرناچاہتے ہیں،ایران کے پاس اب بحریہ ہے نہ فضائیہ،ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
ایران اس بار سمجھداری سے بات کررہاہے،ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہے۔مارکوروبیو،اسٹیوویٹکوف اورجے ڈی وینس ایران معاملے پرمتحرک ہیں۔
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم بھی ڈیل چاہتے ہیں۔ایران کے زیادہ ترمیزائل تباہ کردیے ہیں،ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جارہی ہے،ایران کے پاس اب کوئی لیڈر نہیں۔
