وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے،وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ کے پیچھے اعتماد ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ،وزیراعظم نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا،وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای کوخط لکھا اور تعیناتی پر مبارکباد دی۔
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاپرفیکٹ ٹیم ورک ہے،امریکا پاکستان پر اعتماد کررہاہے،ایرانی پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں،یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کادفاعی معاہدہ ہے،خلیجی ریاستیں پاکستان کواہم ملک سمجھتی ہیں۔
